Wednesday, October 5, 2016

The DIG Hazara Devision Saqeed Wazir visit to Circle Bakote Police Station


The DPO Abbottabad Syed Ishfaq Anwer

 visit to Circle Bakote Police Station
ڈی پی او ایبٹ آباد سید اشفاق انور کی تھانہ بکوٹ میں کھلی کچہری ۔
----------------------

منشیات فروشوں، بغیر پرمٹ گاڑیوں، بغیر لائسنس اور روٹ پرمٹ بکوٹ میں چلنے والی گاڑیوں کی شکایات ۔
-----------------------
یہاں کے مقامی لوگ ایک دوسرے کے راستے بند کرنے، فیملی کیسز، پانی اور اراضی کے مسائل ہمارے سامنے لآتے ہیں جن کا تعلق پولیس سے نہیں ہوتا ۔
-----------------------
شکایات پر ڈی پی او ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں
----------------------
ڈی پی او ایبٹ آباد نے اس بار بھی اپنی کھلی کچہری میں سلیکٹڈ لوگوں کو ہی مدعو کیا تھا
۔


************************************************
روزنامہ پائن ایبٹ آباد میں نوید اکرم عباسی کی رپورٹ 
 ڈی پی او ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے منگل کے روز تھانہ بکوٹ میں کھلی کچہری لگائی تا کہ موقع پر وہ عوامی مسائل سے آگاہ ہو سکیں ۔۔۔۔۔ اس موقع پر سرکل بکوٹ کی اکثر یو سیز سے آئے خواتین و حضرات نے زیادہ تر سملنگ اور منشیات فروشوں، بغیر پرمٹ کے گاڑیوں بغیر لائسنس اور روٹ پرمٹ بکوٹ میں چلنے والی گاڑیوں کی شکایت کی اور ڈی پی او نے ازالہ کرنے کی یقین دھانی کاروائی اور ساتھ پی عوام علاقہ کو کہ میرے ضلع ایبٹ آباد میں ڈیوٹی دیتے ھوئے 8 ماہ ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہاں کے مقامی لوگ زیادہ تر ایک دوسرے کے راستے بند کرنے، فیملی کیسز ، پانی اور اراضی کے مسائل سامنے لآتے ہیں جن کا تعلق پولیس سے نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ان کیسوں کا تعلق عدالتوں سے ہوتا ہے اور عوام اپنی کم علمی کے باعث یہ کیس بھی تھانے لے جاتے ہین، انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو پولیس سے شکایت ہے تو تھانے کے گیٹ پر میرا فون نمبر لکھا ہے آپ میسج کریں اور پھر دیکھیں کہ ۔۔۔۔ میں کیسے عمل کرتا ھوں ۔۔۔۔۔؟ڈی پی او ایبٹ آباد نے اس بار بھی اپنی کھلی کچہری میں سلیکٹڈ لوگوں کو ہی مدعو کیا تھا اور اس میں زیادہ تر وہ لوگ شامل تھے جن کو پولیس سے شکایت نہیں ھو سکتی ۔۔۔۔ اس موقع پر پیر صاحب بکوٹ شریف صاحبزادہ زائر بکوٹی، نمبل سے سردار گلزار خان، بھی موجود تھے جبکہ یو سی کے سینئر کرکٹر شوکت ارباب عباسی اور دیگر نے علاقہ کے عوامی مسائل پر خطاب کیا ۔۔۔۔۔ کھلی کچہری میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ایس ایچ 
اور بکوٹ بھی موجود تھے ۔

بکوٹ، کھلی کچہری میں ڈی پی او سید اشفاق انور خطاب کر رہے ہیں ۔

پیر صاحب بکوٹ شریف اور راجہ مبین خان
عام لوگ
بکوٹ، کھلی کچہری میں موجود عام لوگ

The DIG Hazara Devision Saeed Wazir
 visit to Circle Bakote Police Station
In News
Daily AEINA E JAHAN Islamabad ..... 02 Oct, 2016
In Pixes
 
 
 
 
***************************